Tuesday, 24 March 2015
Meri Jaan Theek Kehti Ho Main Sab Kuch Bhool Jaon Ga
میری جاں ٹهیک کہتی ہو
میں سب کچهہ بهول جاؤں گا
تمہاری خواب سی آنکهیں
تمہارا شبنمی لہجہ
دبا کر ہونٹ کا کونا تمہارا مسکرانا بهی
میری باتوں سے چڑ جانا
مجهے اکثر "برا" کہنا
مجهے اپنے مقابل جان کر نہ بیٹهنے دینا
میرے تحفوں کے ریپرز کو بہت سنبهال کر رکهنا
میرے سنگ واک پر جانا
وہ مجهہ سے روٹهہ کر کہنا
"میں واپس جا رہی ہوں تم میرے پیچهے نہیں آنا"
مگر میرے بلانے پر میری جانب پلٹ آنا
میری جاں ٹهیک کہتی ہو
میں سب کچهہ بهول جاوں گا
مگر یہ بات بهی سچ ہے
میں ان لمحوں میں جیتا ہوں
کہ جب یوں بے ارادہ ہی
میرے شانے پہ سر رکهہ کر
مجهے تم نے بتایا تها
"محبت کے الاؤ میں اکیلے تم نہیں جلتے"
میری جاں تم ہی بتلاؤ..!
میں جن میں سانس لیتا ہوں
میں ان اقرار کے لمحات کو کیا بهول سکتا ہوں؟
میری جاں ٹهیک کہتی ہو
میں سب کچهہ بهول جاؤں گا
مگر اقرار کے لمحات کیسے بهول پاؤں گا
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
0 Responses to “Meri Jaan Theek Kehti Ho Main Sab Kuch Bhool Jaon Ga”
Post a Comment