Sunday, 20 September 2015

Kaho Kaise Guzarti Hai??



کہو کیسے گزرتی ہے ؟؟
تمھاری زندگی پاگل
سنا ہے اب تو عیدیں بھی
وہ پہلی سی نہیں کرتے
کسی کے گھر نہیں جاتے
کسی سے بھی نہیں ملتے
کسی کی اک نہیں سنتے
کسی سے کچھ نہیں کہتے
نہ کوئی "گفٹ" لیتے ہو
نہ کوئی "گفٹ" دیتے ہو
کبھی کھل کر نہ ہنستے ہو
کبھی کھل کر نہ روتے ہو
بہت بے کل، بہت اپسٹ، بہت بے چین ہوتے ہو
سنا ہے چاند راتوں میں
بہت بے موڈ دکھتے ہو
وہ کاغذ پھاڑ دیتے ہو
کسی کے واستے جن پر
بہت سے شعر لکھتے ہو
نہ جیتے ہو نہ مرتے ہو
سنو........ یہ زندگی پاگل
بسر کس طرح کرتے ہو
کہو کیسے گزرتی ہے


0 Responses to “Kaho Kaise Guzarti Hai??”

Post a Comment