Saturday, 23 January 2016

Phir December Guzar Jayega Najma Shaheen Poetry


Phir December Guzar Jayega Najma Shaheen Poetry, 

Phir December Guzar Jayega Najma Shaheen Poetry,

پھر دسمبر گزر گیا
پھر ہاتھوں کی ریکھاؤں میں

اک اور لکیر سج گئی
پھر اک شام اذیت اوڑھے

دھندلی رنگت آسمان پہ سجائے
کسی بے بس کا تاریک مقدر بن گئی

شگوفوں نے برف کی چادر پہنی
خزاں ان کاثمر بن گئی

خوابوں نے کُہر تہہ در تہہ لپیٹی
روح کی تھکن کچھ اور بڑھ گئی

تیری یادوں کے سرد صحرا کو تھامے
اِک اور شام دھند بن گئی

پھر شام و سحر کا معمول آنکھ کی نمی بن گئی
پھر اک اور برس کتنے پھول سمیٹے

زرد رت میں بدل جائیگا
پھر دسمبر کتنی صدیاں اپنے دامن میں

اک قصہ نا تمام کی صورت لپیٹے
گزرنے لگا ہے ، سو گزر جائیگا

ہاں پھر اک اور 
دسمبر گزر جائیگا
ڈاکٹرنجمہ شاہین کھوس

0 Responses to “Phir December Guzar Jayega Najma Shaheen Poetry”

Post a Comment